بھارت کو اپ سیٹ کرنے کے بیان پرسہواگ نے شکیب الحسن کو کھری کھری سنا دی

  بریکنگ نیوز ٹوڈے:بھار تی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور  بیٹر وریندر سہواگ نے بھارت  کو اپ سیٹ کرنے کے بیان سے متعلق  بنگلہ دیش کے کپتان  شکیب الحسن کو کھری کھری سنا دی۔

 

 بھارتی میڈیا کے مطابق سہواگ کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن ایسے الٹے سیدھے بیان نہ دیں وہ ویرات کوہلی کی طرح آخر تک کھیلتے ہیں۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اسکور 99سے102 کے درمیان بنگلہ دیش کے تین آوٹ ہو چکے تھے۔

 

نیوز ٹوڈے: سہواگ نے کہا کہ اسی دوران اگر بیس رنز کی پارٹنر شپ بن جاتی تو نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے کپتان سے غلطی ہوئی اس بات کی ذمہ داری تو کپتان کو قبول کرنی چاہیے تھی۔

 شکیب الحسن کپتان بھی ہیں اور سینئر کھلاڑی بھی ان کو اپنی ذمہ داری کا خیال کرنا چاہیے تھا۔

 

یہ بات یاد رہے کہ  کچھ روز قبل شکیب الحسن نے  یہ بیان دیا تھا کہ ہم نے اگر بھارت کو مات دی تو یہ اپ سیٹ ہوگا اور ہم  ان کو اپ سیٹ کرنے کی بھرپور کشش کر یں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بھارت اور پاکستان ہم سے اچھی ٹیمیں ہیں اگر ہم نے  ان دونوں ٹیموں کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہوگا۔

 

مزید پڑھیں: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی

 

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+