جنوبی افریقا بمقابلہ پاکستان: تیز بارش کے سبب میچ روک دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ  میں سڈنی میں ہونے والے میچ میں  جنوبی افریقا اور پاکستان کے میچ کو روک دیا گیا۔ میچ کو تیز بارش کے سبب روکا گیا۔

 

کرکٹ کے ڈک ورتھ لوئیس کے تحت جنوبی  افریقا اسکور میں پیچھے ہے۔اس رول کے مطابق  4وکٹ پر 9اوورز میں 84 رنز کا ہونا ضروری تھا۔

 

نیوز ٹوڈے:جنوبی افریقا کی ٹیم کو جیتنے کے لئے 186 رنز چاہیے تھے۔ شاہین آفریدی نےمیچ کے شروع میں ہی رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کو آوٹ کیا اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  کرکٹ میں 50  وکٹیں حاصل کر لیں۔

میچ کے شروع میں ہی محمد رضوان  4اسکور بنا کر آوٹ ہو گئے تھے اس کے علاوہ میچ میں شاداب ، محمد حارث، محمد افتخار اور محمد نواز نے   اچھا  اہم کردار ادا کیا۔

 

محمد افتخار اور شاداب نے اچھا اسکور کیا ان دونوں نے  51اور52 کی اننگز کھیلی۔ آج کا میچ اگر پاکستان جیت جاتا ہے تو اس کے چار میچز میں چار پوائنٹس ہو نگے جبکہ  جنوبی افریقا کے پانچ پوائنٹس ہونگے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے میچ میں فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو شامل کیا گیا تھا۔

 

مزید پڑھیں: محمد حارث کی دھواں دھار اننگز پر بھارتی بولر ایشون کی تعریفی ٹویٹ

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+