ورلڈ کپ کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں انٹری کر دی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :  بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے  قومی ٹیم کو 128 رنز کا ہدف کیا جو کہ پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 11 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا ،واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اس میچ میں جیت لازمی طور پر درکار تھی ۔

 

واضح رہے کہ 128 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔

 

پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کا دوسرا میچ کھیلنے والے محمد حارث نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کی ضرورت کے مطابق 18 گیندوں پر جارحانہ 31 رنز اسکور  کیے۔

 

واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان  کے اسٹار گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا ، انہوں نے 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پاکستان بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد  سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : جنوبی افریقہ کے خلاف اننگز میری ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنلز میں بہترین اننگز میں سے ایک ہے، شاداب خان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+