قدرت کا نظام ، پاکستان کی ایونٹ میں حیران کن طور پر واپسی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  پاکستان ٹیم کے لیے قدرت کا نظام  کافی حد تک خوش آئند ثابت ہوا اور ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے ،اس موقع پر مداحوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر جذبات کا بھرپور طریقے سے اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

 نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پر کافی تنقید کی گئی اور ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ،  ہار کے بعد ٹیم مینجمنٹ سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے ذمہ دار قدرت کے نظام کو ٹھہرا دیا  جس پر مداحوں کی جانب سے کافی غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ۔

 

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی جانب سے   پاکستان کی شکست پر بیان دیا کہ یہ قدرت کا نظام ہے ، کھیل میں ایسا چلتا ہے ، کبھی آندھی آتی ہے ، کبھی بارش تو کبھی دھوپ،اس بیان پر سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ان پر  کافی تنقید کی گئی،تاہم پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب جشن منایا جا رہا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آسٹریلیا میں اسٹیڈیم کے باہر بھی پاکستانی مداحوں کی جانب سے بھرپور طریقے سے  اپنی جیت کا جشن منایا گیا ،دوسری جانب اب سوشل میڈیا پر ثقلین مشتاق کے بیان سے  متعلق بھی میمز سامنے آ رہی ہیں ،جس پر لوگ اس موجزے کو قدرت کے نظام سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : ورلڈ کپ کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+