ندا ڈار اور ویرات کوہلی نے آ ئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے  آئی سی سی  مین اینڈ ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارت کے سابق کھلاڑی ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، جبکہ پاکستان ویمن کی آل رائونڈر ندا ڈار نے  بھی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر لیا ۔

 

واضح رہے کہ نداڈار کو پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اکتوبر کے مہینے میں بہترین کاکارکردگی دکھانے پر دیا گیا ہے ۔

 

اس حوالے سے نداڈار  کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ میرے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں نامزد ہونا ایک اعزاز  ہے۔

 

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ملنے والے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نداڈار پاکستان کی پہلی خاتون ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اس فہرت میں بھارتی کھلاڑی دیپتی شرما بھی شامل تھیں مگر وہ اس ایوارڈ کو جیتنے میں ناکام رہی ۔

 

مزید پڑ ھیں: ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+