کراچی :آئی ٹی پارک مکمل ہونے کے بعد20ہزار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرے گا
- 08, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کمپنی ایک ارب روپوں کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔اس پروجیکٹ میں دو سوسے زیادہ ٹیکنالوجی کی کمپنیاں ہونگی۔
نیوز ٹوڈے:اس کے علاوہ 20000 ہزار نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے مواقع مہیا کرئے گا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق نے پیر کے روز کراچی ایئر پورٹ کے نزدیک اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:اس کے علاوہ حکام نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کی منظوری ایکنک نے جون 2021 میں دی تھی۔ اور اس کی تحمینہ لاگت 41 ارپ روپے تھی۔
اس منصوبے میں ایگزم بینک،کوریا 35 ارب روپے دے گا۔جبکہ باقی کی رقم وفاقی حکومت اپنے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پراگرام کے تحت لگائے گی۔ یہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔
'مزید پڑھیں :گوگل 'پر 936 کروڑ 44 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد
تبصرے