بھارت کو بڑا دھچکا ، روہت شرما کو انجری کا خدشہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے :بھارت کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے بڑا دھچکا لگ چکا ہے ،واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان  اور اوپننگ بلے باز روہت شرما  کو ٹریننگ کے دوران بال  لگنے سے انجری کا خدشہ در پیش ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ دوران ٹریننگ بال روہت شرما کے بازو پر لگی جس کے فوراً بعد وہ ٹریننگ سیشن چھوڑ کر چلے گئے ، ذرائع کے مطابق ان کو بازو میں درد اور تکلیف کا سامنا ہے۔

 

اس سے قبل انہوں نے طبی امداد کا اشارہ کیا مگر طبی امداد  لینے کے باوجود ان کو تکلیف کی شکایت رہی جس کے باعث ان کو ٹریننگ سیشن چھوڑ کر جانا پڑا ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو   ڈاکٹرز کی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے بعد  بتایا جا رہا ہے کہ وہ زیر علاج ہیں ۔

 

خیال رہے کہ جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل ہو ں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ذرائع کے مطابق روہت شرما کی جگہ دوسرے کھلاڑی کا نام بھی ٹیم مینجمنٹ کو  بھجوا دیا گیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم 2 گھنٹے تک اکیلے گرائونڈ میں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+