پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے میلبرن پہنچ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ٹیم  فائنل میں  شرکت کرنے کے لیے میلبرن پہنچ چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : قومی ٹیم کل صبح 11 بجے  میلبرن میں پریکٹس کے لیے نیٹ سیشن میں حصہ لے  گی جس میں بولنگ ، بیٹنگ او فلڈنگ پر کام کیا جا ئے گا ۔

 

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میلبرن میں کھیلا جا ئے گا ،پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ حریف ٹیم کا فیصلہ آ ج  انگلینڈ اور بھارت کے مقابلے میں ہوگا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد بابر اعظم بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نظر آ رہے ہیں، جبکہ محمد رضوان نے بھی اوپننگ میں اپنا  بھرپور کردار ادا کر کے ٹیم کی جیت کے لیے امکانات پیدا کر دیے ہیں ۔

 

یاد رہے کہ سیمی فائنل سے قبل بھی قومی کپتان بابر اعظم ٹیم سے علیحدہ نیٹس میں  میتھیو ہیڈن کے ہمراہ  بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے تھے ۔

 

دوسری جانب پاکستان کے گیند باز بھی پر عزم ہیں او ر فائنل کھیلنے کے  لیے بھرپور  تیاریاں کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ آ ج دوپہر 1 بجے کھیلا جا ئے گا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+