اب تنقید نہیں بلکہ انجوائے کریں ، فائنل میں پاکستان کو اسپورٹ کریں ،بابر اعظم
- 10, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیمی فائنل میچ میں شاندار کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیان دیا کہ تنقید کرنے والے اب انجوائے کریں۔
نیوز ٹوڈے : بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ ان پاکستان فائنل میں پہنچ چکا ہے ،لہٰذا پاکستان کو اسپورٹ کریں ۔
بابر اعظم نے کہا کہ تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جا رہی ہے،مگر امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بہتر پرفارمنس دکھائیں گے ۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، مگر ایک ساتھ مل کر برے وقت سے نکلا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا،آئندہ بھی کوشش کروں گا کہ ٹیم کے لیے اچھا کر سکوں تا کہ فتح حاصل ہو ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : بابر اعظم نے مزید کہا کہ فائنل میں جو بھی اپوزیشن سامنے ہو 100 فیصد دیں گے اور ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔
مزید پڑ ھیں : پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد پورے اسٹیڈیم میں دل دل پاکستان کے نعرے
تبصرے