بھارت کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی،  انگلینڈ کے جارحانہ انداز کے باعث  بھارت کو  ٹورنامنٹ کی بد ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارت کی  جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے انگلیند کو 169 رنز کا ہدف دیا گیا ، جس میں ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی شاندار اننگز نے نما یاں کردار ادا کیا۔

 

جواب میں انگلینڈ کی اننگز شروع ہو ئی تو انگلینڈ کے اوپننگ بیٹرز نے بھارت پر  چڑھائی کر دی  اور  چھکے چوکے مار مار کر بھارتی گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا ۔

 

یاد رہے کہ انگلینڈ  سے شکست کے بعد بھارت ورلڈ کپ  سے باہر ہو چکا ہے ،جس پر پورے بھارت اور سابق کرکڑز کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے ۔

 

اہم میچ میں بھارت کپتان روہت  شرما ایک مرتبہ پھر اپنی وکٹ گوا کر  پویلین روانہ ہو گئے جس کے بعد بھارت اچھا آغاز کرنے سے قاصر رہا۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اس سے قبل پچھلے ورلڈ کپ میں بھی بھارت کو پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی،تاہم اب انگلینڈ نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت ایونٹ سے باہر ،انگلینڈ نے مار مار کر بُھرکس نکال دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+