پاکستان کے فائنل میں پہنچنے سے بھارت مزید دبائو میں آ گیا تھا،بھارتی میڈیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں  ظالمانہ شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے  صفائیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا  کی جانب سے بیانات دیے جا رہے ہیں کہ  پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے بھارت ٹیم پر دبائو مزید بڑھ گیا تھا جس سے کھلاڑی اپنا 100 فیصد میدان میں نہیں دے سکے ۔

 

یاد رہے کہ بھارت کے سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی  بھارت کی اس کارکردگی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے ،تنقید کرنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں ۔

 

انگلینڈ نے سیمی فائنل جیسے بڑے میچ مین بھارت کی ایک نہ چلنے دی اور اننگز کے آغاز سے ہی بھارت گیند بازوں پر حملہ کر دیا جس کے بعد بھارت  کی میچ میں واپسی نا ممکن ہو گئی ۔

 

انگلینڈ کے دونوں اوپنرز کی جانب سے شاندار اننگز کا مظاہرہ کیا گیا ،اور بھارت کو 10 وکٹوں کی شرمناک شکست سے  دوچار کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ  ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لیے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے ۔

 

مزید پڑ ھیں: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے راہیں جداکرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+