بھارتی ٹیم بڑے میچ میں آ کر ا پنے ہو ش وحواس کھو دیتی ہے ،کپل دیو کی ٹیم پر تنقید

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی درد ناک شکست پر  پورے بھارت میں سوگ  منایا جا رہا ہے ، عوام کی جانب سے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھار ت کے سابق کرکٹرز نے اس ہار کو تاریخی قرار دیتے ہو ئے ذمہ دار کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کو ٹھہرایا ہے ۔

 

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو  نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بیان دیا کہ  بھارت ہمیشہ کی طرح بڑے میچز میں آ کر اپنے ہوش و حواس کھو دیتا ہے جس کے باعث  شکست کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کو چوکرز کہا جا ئے تو یہ غلط نہ ہو گا ،  بھارت پچھلے کئی ٹورنامنٹس میں گروپ اسٹیجز پر تو اچھا پرفارم کر لیتا ہے مگر جہاں کرنا ہو تا ہے وہاں کھلاڑی دبائو میں نظر آتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ میچ  کے بعد کانفرنس میں  بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ہار کی وجہ کھلاڑیوں کی ناقص کار کردگی کو بتایا ، انہوں نے کہا اس سطح پر آپ جا جا کر ایک ایک کھلاڑی کو نہیں بتاتے بلکہ ایک اچھا کھلاڑی یہ ذمہ داری خود لیتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ا س حوالے سے تمام بھارتی کرکٹرز  کی جانب سے  سیمی فائنل کی شرمناک ہار پر خوب تنقید کی جا رہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت کے پاس کو ئی فاسٹ بالر نہیں ، ان کا ہارنا ہی بنتا تھا ، شعیب اختر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+