خیرسون کو خالی کرنے کا اچانک فیصلہ پیوٹن کا کوئ بہت بڑا منصوبہ ہے

روس ، یوکرین جنگ کے حوالے سے برطانوی میڈیا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ ماریو پول میں زیلینسکی کی فوج کو روکنے کیلیے پیوٹن کی فوج نے جو کانٹے بچھاۓ ہیں انھیں چننا زیلینسکی کی  فوج کیلیے بہت مشکل ہے ۔

 

ماریو پول یوکرین کا وہی علاقہ ہے جہاں روسی فوج نے سب سے پہلے قہر برسایا تھا جہاں سے پیوٹن کے وفادار اور مدد گار رمضان قادروف نے جنگ کا آغاز کیا تھا اور اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اب یوکرینی فوج کو ماریو پول کی طرف پلٹتا دیکھ کر روسی فوج نے ایسی خطرناک منصوبہ بندی کی ہے جو یوکرینی فوج کو آگے بڑھنے نہیں دے گی ۔

 

روسی فوج ، یوکرین کو پسپا کرنے کیلیے کوئ بھی قدم اٹھا سکتی ہے روس کی فوج کو اب یہ ڈر ستا رہا ہے کہ کہیں وہ ماریوپول میں جیتی ہوئ بازی ہار نہ جاۓ اور ماریو پول کا علاقہ ان کے ہاتھ سے نکل نہ جاۓ اس لیے انھوں نے ماریو ل کے چاروں اطراف کنکریٹ کا ایسا جال بچھایا ہے جو یوکرین کے ٹینکوں اور ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں کو ماریو پول میں گھسنے نہیں دے گا ۔

 

جنگ کے ابتدائ دنوں میں ہی روس کی فوج نے خیر سون کے علاقے پر سب سے زیادہ توجہ دی ہے اور اگر دیکھا جاۓ تو یہ علاقہ روس کیلیے بہت اہم ہے روس کو کریمیا سے ملانے کیلیے خیرسون واحد زمینی راستہ ہے اور روس نے خیر سون کے علاقے پر اپنا قبضہ بھی جما لیا ہے ۔

 

لیکن اب نئ خبر یہ  سامنے آئ ہے کہ روس کی فوج خیرسون کے علاقے سے اپنے قدم پیچھے کھینچ رہی ہے یہ خبر بہت تشویش ناک اور قابلِ غور ہے کہ روس کی فوج اتنے اہم علاقے کو کیوں چھوڑ رہی ہے اس میں پیوٹن کی کیا حکمت عملی ہے اب وہ  یوکرینی فوج کو خیرسون میں لگا کر کیا بڑا کرنا چاہتے ہیں ۔

 

اب یہ سوال اس لیے اٹھاۓ جا رہے ہیں کیونکہ چند روز پہلے یوکرین کی فوج نے روسی فوج کو خیر سون میں چند قدم پیچھے ضرور دھکیلا تھا لیکن اس وقت روس کی فوج بھی یوکرینی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی اور اس مورچے سے امریکی ہتھیار بھی روسی فوج کو  شکست نہ دے سکے اب اچانک روسی فوج اس مورچے کو خالی کیوں کر رہی ہے ؟

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+