انگلینڈ بیک وقت دو عالمی ٹائٹل حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
- 14, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : انگلش ٹیم بیک وقت ٹی 20 اور 50 اوورز کا ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے والی واحد ٹیم بن چکی ہے ،واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل دکھانے کے بعد انگلینڈ کو وائٹ بال کا بادشاہ قرار دے دیا گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : انگلش ٹیم نے ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستانی بلے بازوں کو 137 رنز پر روکا اور بعد میں 5 وکٹوں کے نقصان پر اس ہدف کو حاصل کر لیا ،واضح رہے کہ بین اسٹوکس کی جانب سے بہترین باری کھیلی گئی ۔
آغاز میں دکھائی دیا کہ بین اسٹوکس ا سٹرگل کر رہے تھے تاہم انہوں نے اپنا وقت لے کر میچ کو بہترین طریقے سے ختم کیا ،دوسرے اینڈ پر معین علی کی جانب سے بھی اس شراکت داری میں بھرپور حصہ ڈالا گیا ۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے 2019 میں بھی نیوزی لینڈ کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا ، انگلینڈ نے یہ کامیابی اوئن مورگن کی کپتانی میں حاصل کی تھی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ 2016 میں بنگلادیش سے ہارنے کے بعد انگلینڈ نے وائٹ بال کرکٹ میں دن رات محنت کر کے ایک بہترین ٹیم تیار کی جو آج عالمی سطح پر چیمپئن کے نام سے جانی جاتی ہے۔
مزید پڑ ھیں : 137 رنز کا دفاع کرنے کے لیے پاکستانی بولرز نے 100 فیصد دیا اور اچھی لڑائی کی
تبصرے