پاکستانی اسکواڈ آ ج میلبرن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست کے بعد آ ج رات 10 بجے میلبرن سے پاکستان  کے لی روانہ ہو گی ۔

 

نیو ز ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان ٹیم  کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست  ہوئی ،  پاکستانی بیٹرز کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اچھی کارکردگی نہ دکھائی گئی   ، اسی باعث پاکستانی ٹیم  کی جانب سے 137 رنز کا  چھوٹا ہدف  دیا گیا ۔

 

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم میلبرن سے براستہ دبئی پاکستان پہنچے گی ،  رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسکواڈ 15 سے 16  نومبر کی شپ پاکستان لینڈ کرے گا۔

 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور  فاسٹ بالر نسیم شاہ لاہور پہنچیں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

 

دوسری جانب وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پشاور جبکہ شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی  کے لیے روانہ ہونگے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال  رہے کہ گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  5 وکٹوں سے شکست دے کر  عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

 

اس حوالے سے پاکستانی مداحوں کی جانب سے پاکستان ٹیم کو بھرپور اسپورٹ کیا جا رہا ہے ، شاہین آفریدی کی انجری  کے متعلق  مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہین جیسے سپر اسٹار  پر ایک نہیں بلکہ 100 ورلڈ کپ قربان ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : انگلینڈ بیک وقت دو عالمی ٹائٹل حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+