کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے مگر پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم بن چکی ہے ،عمران خان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان  تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں افسوسناک ہار کے بعد ایک خصوصی ویڈیا پیغام جاری کیا۔

 

نیوز ٹوڈے: عمرا ن خان کی جانب سے جاری کردی ویڈیو پیغام میں کہا گیا'میں جانتا ہوں میری قوم صدمے میں ہے ، ہم امید لگا کر بیٹھے تھے کہ یہ ورلڈ کپ ہمارا ہے اور ٹرافی پاکستان ہی آئے گی۔

 

عمران خان نے کہا کہ ہار جیت کھیل  کا حصہ ہے ،ہم سبھی چاہتے تھے کہ پاکستان جیت کر واپس آئے مگر قسمت  انگلینڈ کے ساتھ تھی جس کی وجہ سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جس طرح سے کھیلی  ان کو دیکھ کر ہم مطمئن ہیں ،عمران خان نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے تمام بلے بازوں کے ریکارڈ توڑ دے گا ، ہمیں فخر ہے کہ ہم بابر اعظم کی کپتانی میں ورلڈ کے فاءنل تک گئے ۔

 

نیوز الرٹ   ٹوڈے : اس حوالے  سے عمران خان نے  یہ بھی کہا کہ ٹیم کو آخری گیند تک لڑنا چاہیے اور اسی طرح آج پاکستان  نے آخری گیند تک لڑ کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان اب دنیا کی بہترین ٹیم بن چکی ہے جس کے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ بالنگ ا ٹیک موجود ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+