بنگلا دیش نے پاکستان کو آخری میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بنگلا دیش انڈر -19 نے پاکستان انڈر -19 کو ون ڈے  سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : بنگلا دیش انڈر -19 ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ،نوجوان کھلاڑی  پرویز جبون کو میچ میں  نا قابل شکست کارکردگی دکھانے پر  میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،پرویز جبون آل رائونڈ ہیں جنہوں نے بیٹنگ او ر بولنگ دونوں شعبوں میں بنگلا  دیش کی جیت کو یقینی بنایا۔

 

دوسری جانب پاکستان کے نوجوان کھلاڑی عرافات منہاس کو  ون ڈے سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ پاکستان  کی  جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے  221 رنز کا ہدف دیا گیا جو کہ بنگلادیش نے صرف 41 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بنگلادیش کے اوپنر محمد  عاشق  نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  جبکہ  ان کے کپتان نے بھی 52 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

 

دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے اس سیریز کو سراہا گیا اور آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا  تا کہ مستقبل میں آنے والے نوجوان اپنے کھیل کو بہتر طریقے سے پیش کر سکیں ۔

 

مزید  پڑ ھیں : شاہین شاہ آ فریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے ڈراپ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+