آسٹریلوی کپتان 'پیٹ کمنز' نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ،بھارتی اسپورٹس تجزیہ کاروں کی جانب سے اس بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان  پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں ۔

 

مگر انہوں نے  اس سال زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور آرام کرنے کو ترجیح دی ۔

 

اس حوالے سے آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 یاد رہے کہ آسٹریلیا نے اگلے 12 ماہ کئی  زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلنے  ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بھی اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا  اور ان کے ساتھ اپنے سفر کو یاد گار قرار دیا ۔

 

مزید پڑ ھیں: بنگلا دیش نے پاکستان کو آخری میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+