بلوچستان میں 18.9 فیصد بچے غذا کی کمی کا شکار

بریکنگ نیوز ٹوڈے: بلوچستان میں غذائیت کی کمی  کا شکار بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔  سرکاری سروے کی ایک رپورٹ کے مطابق 18.9 فیصد بچے بلوچستان  میں غذائی کمی کا شکار ہیں۔

 

 بلوچستان نے اس صورتحال سے نمٹنے اور قابو پانے کے لئے   صوبے بھر میں  نیوٹریشن امیرجنسی تو نافذ کی تھی لیکن چار سال گزر جانے کے باوجود بھی کوئی فنڈز  میں اضافہ نہیں ہوا۔

 

نیوز ٹوڈے: ہر سال بلوچستان میں غذائیت کی کمی کا شکار بچوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کی رپورٹ کے مطابق  آج سے دس سال پہلے غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعدا د پندرہ فی صد تھی لیکن اب یہ بڑھ کر 9۔18 ہوگئی ہے۔ اس میں اور بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

 عالمی معیار کے مطابق اگر غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد پندرہ فیصد سے اوپر  ہو جائے تو یہ حالت  تشویشناک ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ  سے بلوچستان کی حالت بھی تشویشناک  ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:جوبچے غذا کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اان کو اور بھی طبی مسائل ہو سکتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی رہائش گاہ پر بلٹ پروف شیشے لگانےکا کام شروع

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+