آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابر اعظم کو کرکٹ کی دنیا کا بڑا کھلاڑی قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ   بھی بابر اعظم کے معترف ، انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بیان جاری کیا کہ پاکستان کپتان بابر اعظم موجودہ دور  میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے کھلاڑی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : ایرون فنچ سے سوال کیا گیا کہ   موجودہ  دور کا کسب سے بڑا کھلاڑی کون ہے؟ بابر اعظم ، ویرات کوہلی،جو روٹ  یا اسٹیو سمتھ، اس پر انہوں نے  جواب دیا  کہ بابر اعظم کا  کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کو ئی جوڑ نہیں  ہے ۔

 

 اس حوالے سے ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی آ پ جو مرضی کر لیں لیکن بابر اعظم کو آئوٹ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہو جاتا ہے ،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کو اپنی قابلیت پر کتنا یقین ہے اور وہ  کس طرح مشکل وقت میں اس کا استعمال کرتے ہیں ۔

 

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی مارنس لبوشین  نے بھی کہا کہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ جہاں پاکستان بھر میں بابر اعظم پر تنقید  کی جا رہی ہیں وہیں عالمی سطح پر بڑے بڑے نام ان سے متاثر ہیں اور ان کے  گرویدہ ہیں ۔


مزید پڑ ھیں : آسٹریلوی کپتان 'پیٹ کمنز' نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+