شاہین آفریدی بڑی انجری سے بچ گئے ، ڈاکٹرز کا دو ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل یونٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں  انہوں نے واضح کیا ہ شاہین شاہ آفریدی کسی بڑی انجری سے بچ گئے  ہیں  ، ڈاکٹرز نے ان کو دو ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ  دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ میلبرن سے واپسی سے قبل شاہین  آفریدی کا ٹیسٹ کروا کر آسٹریلیا کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اطمینان اور تسلی کا اظہار کرتے ہو ئے شاہین آفریدی کو دو ہفتے کے لیے ری ہیب کا مشورہ دے دیا ہے ۔

 

ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے اسکین میں کسی قسم کی کو ئی انجری نہیں آئی  ،البتہ انہوں نے مشورہ  دیا کہ وطن واپس جا کر شاہین آفریدی کو دو ہفتے  کے لیے ری ہیب سیشن لازمی لینا چاہیے جو ان کی صحت پر مثبت اثر ڈالے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی دو ہفتے کی کامیاب  ری ہیب ہی ان کی انٹر نیشنل کرکٹ  سے وابستہ ہے،ان کا کامیاب ری ہیب ان کو صحت مند محسوس کرنے میں کافی حد تک مدد گار ثابت ہو گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابر اعظم کو کرکٹ کی دنیا کا بڑا کھلاڑی قرار دے دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+