نواز شریف نے عزت و احترام اورشرافت و شائستگی کی روایات اور اخلاقیات کی کمی کا ذمہ دار عمرا ن خان کو ٹھہرا دیا
- 01, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ نے پاکستان میں ایک عجیب کلچر پھیلا دیا ہے ایک دوسرے کی عزت واحترام کی روایات اور اخلاقیات کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے ،بدتہذیبی اور عدم برداشت کے جس کلچر کو پروان چڑھایا ہے، عمران خان ملک و قوم کے کیلئے خطر ناک ہے لہذا پوری قوم کو یکجا ہو کر اس مسئلے سے لڑنا ہو گا۔
نوازشریف نے کہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت محض طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر جموں وکشمیرپر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔ نواز شریف نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے نمائندگان کو بھی مخاطب کیا ۔
نیوز ٹوڈے :سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کو غیر منصفانہ ٹرائل کے ذریعے عمر قید کی سزا دیکر بھارت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی توہین کی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے یہ معاملہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائیگا کیونکہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
تبصرے