اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیان دیا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا

نیوز ٹوڈے:اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا مگر سابق حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی جس پر موجودہ حکومت کو اپنے کچھ تحفظات ہیں۔

 اسلام آباد کی ہائی کورٹ عدالت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے باہر رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست دینے والے داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے۔

ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں رہتے ہیں، دونوں ترامیم ان کےحقوق کو ختم نہیں کر رہیں، بس بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ طے ہونا باقی ہے جو کہ جلد ہی طے کر لیا جائے گا۔

وکیل عارف چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہوا ہے، کوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں،اوور سیز پاکستانی بھی پاکستان پر اتنا ہی حق رکھتے ہیں کہ جتنا مقامی لوگوں کا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا ہے،اوور سیز پاکستانیوں کا ووٹ کا پورا حق ہے مگر مشترکہ فیصلے کے بعد ہی اس پر مزید کام کیا جا سکتا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+