شہباز شریف کا چین سے متعلق بڑا اعلان، پاکستان چین سے قرضے نہیں سرمایہ کاری چاہتا ہے

نیوز ٹوڈے:وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو ایک کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو قرضوں کی تقسیم اور مالی امداد کی بجائے سرمایہ کاری، تجارت اور علم کی منتقلی کی صورت میں چین کی مدد کی ضرورت ہے۔

نیوز ٹوڈے:چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے زراعت اور صنعتی ترقی اور لاگت میں کمی سیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی مہنگی درآمدات کے لیے بہت کم وسائل استعمال کیے جاتے ہیں اور ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں ہوا اور شمسی توانائی سے کیسے بدلا جائے اور آنے والے وقت میں پاکستان کو کیسے خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جائے۔

انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کی پاکستان کی لامتناہی حمایت کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے مزید بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں ،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور پا کستان کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو پہلے ہو کافی مسائل کا سامنا ہے جس کی بدولت منہنگائی بڑھ رہی ہے اور عام عوام کے لیے زندگی کا فی مشکل ہو تی جا رہی ہے۔اسی لیے ہمیں مزید قرضوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پاکستان کی مدد اس وقت سرمایہ کاری کر کے کی جا سکتی ہے ،ایسے کئی شعبے پاکستان میں موجود ہیں جن کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+