پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لانگ مارچ

 

 (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم  سیکرٹریز کوشامل کیا۔

درخواست میں مؤقف شامل کیا گیا کہ عدالت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کا حکم دے۔ اس کے علاہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی بھی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

 

مزید درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما اور کارکن کو گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی ان پر تشدد کیا جائے۔    پی ٹی آئی کے خلاف ہتھکنڈے  نہ استعمال کیے جائے اور چھاپے نہ مارے جائیں، عوام کی نقل و حرکت کو کسی طورپرکسی شہر میں نہ روکا جائے۔

 

درخواست  میں اپیل  کی گئی ہے کہ عدالت حکم دے کہ احتج  شراکین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت  کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد  میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

 

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک موقف،کہا ان کو لانے سے بہتر تھا ایٹم بم گرا دیتے

 

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+