کراچی کے سپر اسٹورمیں لگنے والی آگ سے 4 افراد بے ہوش اور ایک جابحق
- 02, جون , 2022
نیوزٹوڈے: کراچی میں جیل چورنگی کے قریب واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر ابھی بھی قابو نہ پایا جا سکا۔ ۲۱ گھنٹے کے بعد بھی آگ میں کمی نہ ہو سکی، جس کی بناہ پر عمارت کو کافی نقصان پہنچا اور ایک شحص بھی جابحق۔
فائر بریگیڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ عمارت کے بیسمنٹ میں سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ کو مختلف جگہوں سے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیسمنٹ میں جانے کا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔ اسسٹنٹ کمیشنر نے کہا، بیسمنٹ میں لگی آگ پر 80% قابو پا لیا گیا ہے تاہم دھویں کی وجہ سے رضا کاروں کو اندر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سینئر فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں کہی کہی آگ کے شعلے موجود ہے۔ امید ہے اگلے 6 گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پالیا جاےٰ گا، مسلسل آگ کی وجہ سے متاثرہ عمارت کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑنا شروع ہو گئیں ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا تھا، آگ کے دھویں سے 4 افراد بے ہوش ہوئے ، جن میں سے ایک شحص دوران علاج دم توڑ گیا
مزید پڑھیں: پاکستان کو آئندہ دنوں میں بد ترین ہیٹ ویو کا سامنا ، موسمیاتی سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا
تبصرے