ترکی کو اب "ترکیہ" کے نام سے پکارا جائے گا

نیوز ٹوڈے:مشرکی وسطیٰ میں واقع ملک ترکی نے باضابطہ طور پر اپنے ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اقوام متحدہ میں دائر کی تھی جو کہ اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کی جا چکی ہے، جس کے بعد ترکی کو اب ‘ترکیہ‘ کے نام سے پکارا جائےگا، نام کی تبدیلی ملک کو نئی پہچان دینے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔

نیوزٹوڈے: اطلاعات کے مطابق ترکی کے مقامی لوگ پہلے ہی ترکی کو ترکیہ پکارتے ہیں اور ایک سروے کے مطابق ترکی کے رہنے والے سب اس نام پر متفق ہو چکے ہیں ،تو کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ترک لوگوں کی درخواست اور خواہش کے نتیجے میں فیصلہ لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے نام میں تبدیلی کا مقصد ایک تو اس کے وقار میں اجافہ ہے جبکہ دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ترک لوگوں کا ہے اور ہم اس فیصلے کو کھلے د ل سے قبول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ترکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکی کے صدر اردگان سے ون آن ون ملاقات کی اور باہی مفادات پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+