عمران خان کا بونیر میں جلسے سے دھوا ں دھار خطاب

نیوز ٹوڈے:سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کےبھارت میں کاروبای طبقے سے گہرے اور پرانے تعلقات ہیں اسی وجہ سے نواز شریف نے کبھی مودی کے خلاف ایک بات نہیں کی اور نہ ہی نواز شریف کے منہ سے کبھی پاکستان کے اصل دشمنوں کا نام نکلا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، زرداری کی بیماری پیسہ ہے ،تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں دیکھنے میں آئی جتنی ان دو حکمرانوں نے کی، پیسہ دیکھ کر ان لوگوں کو اور کچھ نظر ہی نہیں آتا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج اس حال کو پہنچ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرول ہمارے ساڑھے تین سال میں 56 روپے 90 پیسے اور ان کے دو ماہ میں60 روپے مہنگا ہوا ہے۔ ہم پر تنقید بھی کی گئی لیکن ہم نے عوام کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید قیمتوں میں اضافہ روک دیا۔ اس کے علاوہ کپتان کا کہنا ہے کہ لوگوں پر بجلی کی قمیتوں میں اضافہ کرکے بم گرایا جا رہا ہے اور انہوں نے دو مہینوں میں فی یونٹ بجلی کی قمیت میں دس روپے کا اضافہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے بھی قیمت بڑھانے کا کہہ رہا تھا، ان کا پیسہ اور بچے باہر ہیں، ان کو یہاں مہنگائی سے کیا فرق پڑتا ہے، ہم نے بجلی کی قیمت بڑھنے سے روکی، پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا مگر پھر بھی انہوں نے ہم پر تنقید کی لیکن آج ہم پر تنقید کرنے والے خود مشکلات کا شکار ہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+