عمران خان نے اپنی حکومت گِرنے کی وجہ بتا دی،بھارت ،امریکہ اور اسرائیل ذمہ دار
- 04, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔ جس طرح منظم طریقہ سے میرے خلاف ا یک کیپمن چلائی گئ اُس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہے ،جو کہ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہوے نہیں دیکھ سکتیں۔ اُنہوں نے پہلے بھی کئی بار واضح عوام کو بتایا کہ اُن کے دورِ حکومت میں پاکستان پر اسرائیل کو قبول کرنے پر بہت دبائو ڈالا گیا ۔
اپر دیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور سارے پاکستان کی آواز ہے، آج پاکستان کا ہر شہری یہ بات جان گیا ہے کہ عمران خان اپنے مفادات کے لیے نہیں بلکہ قوم کی عزت اور بقا کے لیے ان سب سے اکیلا لڑ رہا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے دعویٰ سے کہا کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے مل کر سازش کی۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی ساری دولت ملک سے باہر پڑی ہے مگر میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی سے پریشان عوا کو مخاطب کر کے کہا کہ ہمارے ساڑھے تین سال میں پٹرول اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا ان لوگوں نے آ کر ایک ہفتے میں کر دیا ،آج پٹرول،بجلی،آٹا سب کچھ عوام کی پہنچ سے باہر نکل گیا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کی دولت اور آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، ہم نے اپنے دور میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا مگر بھی ان امپورٹڈ لوگوں نے آکر پاکستان کی عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
تبصرے