رانا ثنا اللہ کا چیلنج قبول،عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے

نیوز ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان بنی گالہ پہنچ گئے ہیں،ذرائع کے مطابق عمران خان پشاور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بنی گالہ پہنچے۔

نیوزٹوڈے کی اطلاعات کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کو ر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس کی صدارت خود عمران خان کریں گے،اجلاس میں حالیہ ملکی سیاست پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جائے گی ۔

دوسری جانب عمران خان کی رہائش کے ارد گرد اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، بنی گالہ کے قریب بڑی تعداد میں اسلام آباد پولیس تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے چند دن پہلے ہی عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ اگر اقتدار کا شوق ہے تو اسلام آباد آکر لڑو، تاہم عمران خان نے چیلنج قبول کر تے ہوئے اسلام آبا د آنے کا اعلان کیا اور آج وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

نیوزٹوڈے: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان دیا کہ ہم عمران خان کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں،ہم عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں مگر عدالتی ضمانت ختم ہونے کے بعد ہم عمران خان کو گرفتار کر لیں گے ۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+