پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات

نیوز ٹوڈے: (اسلام آباد) دفتر خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دے گئے تمام اہداف پورے کیے جا چکے ہیں جس کے بعد پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کے لئے تمام امور کی نگرانی وزارت خارجہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ جس کے بعد وزارتِ خارجہ نے اس  سے متعلق محتاط حکمتِ عملی اپنانے کا ارادہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک لمبے وقت سے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی جستجو میں مصروف تھا،تاہم وہ وقت قریب آگیا ہے جب پاکستان گرے لسٹ سے مکمل طور پر نکل جائے گا،پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر اپنی معیشت بھی ٹھیک کر نے کے قابل ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے عالمی سطح پر ایک منظم لابی جاری تھے،اس کے علاوہ پاکستان کو دیگر مسائل مثلاً منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسش کی بدولت فیٹف کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا تھا اور چند اہداف پاکستان کو دیے گئے تھے مگر اب اہداف پورے ہو گئے ہیں لہٰذا پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کا اہل ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+