شہباز شریف کی مذاکرات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت
- 06, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: (لاہور)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں مسائل کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ضروری ہیں، قومیں محنت ، دیانت ، ایمانداری اور ٹیکنالوجی سے آگے بڑھتی ہیں،اگر معیشت اسی رفتار سے گرتی رہی تو پاکستان کے لیے بہت مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں،قرضے پر زیادہ دیر تک ملک نہیں چل سکتا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کرنے کے دوران عوام سے خطاب کیا ،انہوں نے انڈس ہسپتال کی ترقی پر خوشی کا آغاز کیا اور ملک میں جاری مشکلات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان کو آگے چلانا ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہوگی، اگر ہم نے 72 سال بعد بھی سبق نہیں سیکھنا تو یہ ہماری بد قسمتی ہے، ملکی خوشحالی کیلئے اپنی پسند یا نہ پسند سے بالاتر ہو کر سو چنا ہو گا، دل پرپتھر رکھ کر پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، ہم جانتے ہیں کہ غریب عوام کو پہلے ہ بہت مسائل کا سامنا ہے اس لیے پوری کوشش ہوگی غریب پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جائے اور اس کو بہتر زندگی کی طرف گامزن کیا جائے۔
ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کی صورتحال سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکام کو بتا دیاہے 2گھنٹےسےزیادہ لوڈشیڈنگ قبول نہیں کروں گا، بجلی کے منصوبے موجودہیں مگر اس کے باوجود عوام کو سنگین لوڈ شیڈنگ کا مسئل درپیش ہے،اگر سب نے ساتھ مل کر اپنا اپنا فرض نبھایا تو پاکستان چندسالوں میں بہت تیزی سے آگےجائےگا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے