چیئر مین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا کا اہم بیان

نیوز ٹوڈے:چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بیان دیا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسٹریٹیجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے،پاکستان کے اثاثوں کی حفاظت کرنا پاک فوج خو ب جانتی ہے۔

نسٹ یونیورسٹی میں علاقائی عوامل اور سیکیورٹی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر ممالک میں استعمال ہونے والے طریقہ کار کے مطابق صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی اہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سیکورٹی ناقابل تقسیم ہے، سول اور ملٹری قیادت اس اسٹریٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،ملک اور قوم کی سالمیت کی ذمہ داری ہمیشہ سے پاک فوج نے بخوبی نبھائی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور واحد اسلامی نیوکلیئر ملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سیکیورٹی اور سیفٹی ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام قومی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے،لہٰذا نیوکلئیر پروگرام میں غیر ملکی مداخلت ہر گزِ قابلِ برداشت نہیں ہو گی۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+