وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں کابینہ کو لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا

نیوز ٹوڈے:وزیر اعظم شہباز شریف نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ۔ نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چند دن پہلے ہی بیان دیا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے اور غریب عوام کا خاص خیال رکھا جائےتا کہ سفید پوش لوگ مزید مشکلات کا شکار نہ ہوں۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مارکیٹیں شام 7 بجے بند اور ہفتے کی چھٹی کی بحالی کی منظوری متوقع ہے، واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی ہفتے کی چھٹی بند کر کے ہفتے میں چھ دن کام کی روایت کو بحال کیا تھا۔

نیوزٹوڈے کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ 3 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک میں جاری سیاسی طوفان کی صورتحال پر گفتگو اور معیشت کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سال 2021 کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں بھی منظرِ عام پر لائی جائے گی۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+