عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی

نیوز ٹوڈے:(اسلام آباد)سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کے کار کن بڑی تعداد میں بنی گالہ کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں نے بنی گالہ کے ارد گرد عارضی کیمپ قائم کرلئے۔

نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی،ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لیڈر کی حفاظت کرنا خود جانتے ہیں جس کو بھی عمران خان کو گرفتار کرنا ہے اُس کو پہلے ہم سے نمٹنا ہو گا۔

کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے، پی ٹی آئی کے رہنماء مراد سعید بھی رات گئے کارکنان کے پاس پہنچے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مزید رہنمائوں نے بھی اس کیمپ مں شرکت کی اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور کارکنوں سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا بیان دیا اور کہا کہ اگر سیاست کرن ہے تو اسلام آباد آ کر ہم سے بات کرو،ادھر پشاور میں بیٹھ کر جلسے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا،اس کے برعکس عمران خان جو کہ مشکل وقت میں اسٹریٹجسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں،فوراً اسلام آباد بنی گالہ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے چند کارکنوں نےرانا ثنا اللہ پر طنز بھی کیا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ممکن نہیں ہے لہٰذا اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کے جذبات سے کھیلنا بند کریں ورنہ مستقبل کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+