سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری
- 07, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کورونا ویکسینیشن کاعمل سعودی عرب کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے کورونا کی صرف 4 ویکسینزمنظور شدہ ہیں، جن میں موڈرنا، فائزر، ایسٹرا زینیکا، اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہان 4 ویکسینز میں سے کسی بھی ایک کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت نےکہا کہ عازمین حج اب پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن بعد اضافی ویکسین یا بوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ اب موڈرنا اور فائزر ویکسینز ملک بھر میں دستیاب ہیں۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کسی بھی کورونا ویکسین سینٹر سے کورونا ویکسین یا اس کابوسٹر ڈوز لگواسکتے ہیں،جس کے بعد وہ مکمل طور پر کسی بھی خدشے سے بچ سکتے ہیں۔
ماریہ عاشق
تبصرے