وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، ہفتے کی چھٹی بحال ،پٹرول پر سبسڈی دینے کا حتمی فیصلہ
- 08, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:(اسلام آباد)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ،وزراء نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، اس ک علاوہ مستحق اور غریب طبقے کے لیے پٹرول پر سبسڈی دینے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی کی بحالی کے ساتھ ساتھ سرکاری فیول میں چالیس فیصد کٹوتی کی بھی حتمی طو پر منظوری دے دی گئی،تاہم اس اجلاس مین مارکیٹیوں کے اوقات کا فیصلہ نہیں ہو سکا،ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے اوقات کار کا فیصلہ کرنے کے لی ایک سب کمیٹی بنا ئی گئی ہے ،اوقات کا حتمی فیصلہ بھی یہ کمیٹی ہی کرے گی ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کی بچت کا پلان بھی پیش کیا گیا، بجلی کی بچت سے متعلق وزیر اعظم کی بنائی ہو ئی کمیٹی نے پلان پیش کیا،پلان کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے کی تجویز دی گئی،جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں گلیوں، شاہراہوں پر لگی لائٹس جزوی طور پر آن رکھنے کی تجویز دی گئی۔ وزارت توانائی نے تجویز دی کہ مارکیٹیں اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کئے جائیں جبکہ توانائی کی بچت کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی بھی تجویزدی گئی۔
اجلاس میں سرکاری تیل میں تیتیس فیصد کٹوتی کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنے پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس میں شامل شرکاء نے مشورہ د یا کہ پرائیویٹ اداروں کو بھی ہفتے میں ایک د ن گھر سے کام کرنے کی تجویز دی جائے۔
تبصرے