وفاقی وزیر خزا نہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کر دی

miftah ismail denies fake news about increase in petrol prices

نیوز ٹوڈے: متاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں غریب عوام اس وقت مشکلات سے دو چار ہے اسی لیے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے ہم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکو مت نے آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت پٹرول پر سبسڈی دی ،اگر آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت چلتے تو پٹرول آج تین سو روپے فی لٹر ہوتا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبروں سے عوام کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جھوٹی خبر آنے کے بعد کئی شہروں میں پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ چند شہروں میں پٹرول ملنا بھی بند ہو گیا ۔

مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ عوام کو چا ہیے ان بے بنیاد مسائل سے بچنے کے لیے جھوٹی خبریں سن کر پریشان ہونے سے گریز کریں،حکومت کو بھی عوام کا خیال ہے اسی لیے ہم نے روز مرہ کی اشیاء میں مزید مہنگائی کرنے سے گریز کیا تا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+