سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،شہبا ز شریف

نیوز ٹوڈے:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، م معیشت کی بحالی کے تحت اہداف طے کیے جائیں جو بدلے نہ جاسکیں، سابق حکومت نے دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کیے جس کی وجہ معیشت کو تقصان پہنچا، چین اور ترکی جیسے دوستوں کو ناراض کیا۔

برآمدات پر مبنی صنعتیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافہ اور توانائی کا توازن کے ساتھ استعمال ہماری ترجیحات میں ہیں،ا ن کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو نئے مواقع فراہم کریں تاکہ غیر ملکی سر مایہ کار بھی اعتماد سے پاکستان میں سرمایہ لے کر آئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،اس موقع پر وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے اور میثاق جمہوریت پر فیصلہ کرنے کی دعوت دی، کہا مذاکرات سے ہی تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ دن رات ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایسی جامع منصوبہ بندی کی جائے کہ ہماری آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو حقیقت کا روپ دیں گے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ان کے منصوبے پر عمل درآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ برآمدات پر مبنی صنعت جس میں ٹیکسٹائل کا اہم کردار ہے وہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس کے علاوہ آئی ٹی انڈسٹری میں جس طرح پاکستان نے بوسٹ کیا وہ بھی قابلِ تعریف ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوان اسی جوش و ولولے کے ساتھ اپنے ملک کو بہتر بنانے کی جستجو میں لگے رہیں۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+