وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا یو ٹرن

نیوز ٹوڈے:(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بیٹھ کر بات کریں، انتخابات اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے، یہ چیزیں حل ہوسکتی ہیں،عمران خان بھلے لانگ مارچ کی تیاری کریں ،تاریخ کا اعلان کریں، وہ سمجھتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں اس کو پوری قوم کو ماننا پڑے گا مگر ایسا نہیں ہو گا اسی لیے ہم بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی سے متعلق بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کے ذریعے جو رشوت لی گئی تھی اس کی تحقیقات ہورہی ہے اس میں وقت بھی لگ سکتا ہے، نئے چیئرمین نیب جس طریقے سے چاہیں گے ویسے تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے، ہمارا کوئی سروکار نہیں ہوگا،ہمارا ہدف فی الحال ملک کی معیشت بہتر کر نا ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان بیٹھ کر انتخابات سے متلعق بات چیت کریں، انتخابات کب کروانے ہیں، اکتوبر میں کرانے ہیں یا آگے جا کر، یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

نیوز ٹوڈے:عمران خان کے 25 مئی کے الٹی میٹم سے پہلے (ن) لیگ کا موقف تھا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کی بجائے الیکشن میں چلے جائیں تاکہ معیشت میں ٹھہرائو آ سکے لیکن عمران خان کی ضد اور غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے اتحادیوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے،لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ مسائل پر مل بیٹھ کر بات ہو اور سب کی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+