رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے

نیوز ٹوڈے:ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی ان کی موت کی تصدیق کردی تھی، عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھےجس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کی، ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا باریک بینی سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔

ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اس صورتحال کے باعث عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے 15 پر عامر لیاقت کی نا ساز طبیعت کے حوالے سے اطلاع بھی دی تھی۔

نیوز ٹوڈے:ملازم جاوید نے بتایا کہ گزشتہ رات عامر لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت بھی کی تھی جس پر انہیں اسپتال چلنے کا کہا گیا مگر انہوں نے انکار کردیا اور پھر صبح ان کے کمرے سے چیخنے کی آواز بھی سنائی دی تھی، جس سے ان کے ملازموں میں مزید تشویش ناک صورتحال پیدا ہوئی۔

ایس ایس پی رحیم شیرازی نے عامر لیاقت حسین کے گھر کا تفصیلی معائنہ کیا ہے اس کے علاوہ فرانزک عملہ سمیت دیگر تحقیقاتی حکام نے بھی گھر کا معائنہ اور شواہد جمع کئے ہیں جبکہ انہوں نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو گھر پر طلب کرلیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ یہاں سے مختلف شواہد اکٹھے کرے گا۔

نیوز ٹوڈے:ایس ایس پی نے بتایا کہ عامر لیاقت کے ساتھ ان کے دو ملازم رہتے تھے، ہمیں عامر لیاقت سے متعلق ان کے ملازم نے اطلاع دی ایس ایس پی کے مطابق عامر لیاقت کے گھر اِس وقت ان کے خاندان کا کوئی شخص موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی وجہ موت جاننا ضروری ہے، مختلف پہلووں سے تفتتیش شروع کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے کافی چیزیں کلیئر ہوجائیں گی، فرانزک ٹیم بھی اسی مدعے پ کام کر رہی ہے،ایس ایس پی رحیم کا کہنا تھا کہ جلد ہی اس واقع کی تفصیلات بتا دی جائیں گی۔

نیوزٹوڈے کے ذرائع سے پتا چلا ہے کہ عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+