گستاخانہ بھارتی بیانات پر جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی

نیوز ٹوڈے: بھارت میں حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی، اس ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کی۔

احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھارتی ہائی کمیشن تک جانے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کارکن آمنے سامنے آگئے،کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ کے خلاف اب کوئی آواز برداشت نہیں کریں گے اور جو یہ گناہِ کبیرا کرے گا اس کے لیے سخت سے سخت سزا رکھی جائے،کارکنوں نے مزید عالمی دنیا سے بھی ا پیل کی کہ بھارتی ظلم اور جہالت کے خلاف مل کر کھڑے ہوں اور بھارت کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر نا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ گستاخانہ بیان پر اسلامی ممالک بھارتی سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکالیں اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیں،خلیجی ممالک کو چاہیے کہ بھارت سے اپنے تعلقات استوار کرنے کے لیے دین اور رسالت پر کوئی سمجوتہ نہ کرے،واضح رہے کہ کئی وسطی ایشیائی ممالک نے بھارت کی کئی چیزوں کا با ئیکاٹ کر دیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلاکر بھارت سے احتجاج کیا جائے، او آئی سی پوری اسلامی برادری کی ایک واحد آواز ہے لہٰذا او آئی سی کو بھی اس کے خلاف منظم طور پر ایکشن لینا چاہیے۔

نیوز ٹوڈے: کراچی ، لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور بھارت میں ہونے والے ظلم اور ہندوتوا کو ہر صورت روکنے کی اپیل کی۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+