عامر لیاقت کے ساتھ صلح کے حوالے سے دانیہ شاہ کا انوکھا دعویٰ
- 10, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کے لیے خلع کا دعویٰ کرنیوالی ان کی تیسری بیوی دانیہ نے اب دعویٰ کر دیاہے کہ عامر لیاقت سے انکی صلح کی بات ہوچکی تھی، اور ہم دونوں ہمارے بیچ مسائل کو رفع دفع کرنے کی بھی سوچ رہے تھے،دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت سے میرا رشتہ ایسا تھا جو کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا ۔
لودھراں میں نیوز ٹوڈے کی نمائندے سے بات کرتے ہوئے دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے بیٹی دعا نے اچھا نہیں کیا،مگر بات چیت سے مسئلے کا حل نکل سکتا تھا، دانیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرحوم عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا کر ایک دفعہ پھر نئی زندگی شروع کریں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ واپس حاصل کر لیں گے ، دانیہ نے بیان دیا کہ عامر لیاقت کو میرا بہت احساس تھا اور وہ ہمیشہ میری آسانی کے لیے میری مشکل میں کام آئے ہیں۔
دانیہ نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں مگر یہ سب جھوٹ ہے اور جو بھی ایسی باتیں کر رہا ہے وہ اس وقت بھی ہمیں خوش نہیں دیکھنا چاہتا تھا ۔ اللہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے کر ان کا مقام بلند کرے،انہوں نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا اور پاکستان کی عوام بھی ان سے بہت پیار کرتی ہے۔دانیہ نے عامر لیاقت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی قبر میں روشنی پیدا کرے اور ان کی آنے والی منزلیں آسان فرمائے۔
نیوز ٹوڈے: ذرائع کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج بعد نمازِ جمعہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی ،بہت سے نامور لوگ ان کی تدفین میں شرکت کریں گے اور ثوابِ دائرین میں حاصل ہو ں گے۔
تبصرے