بل گیٹس نے پیشگوئی کی کہ 20 برس میں آنے والی عالمی وبا معاشروں کے خاتمے کا باعث بھی بن سکتی ہے

Covid-19

 

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے، کے کوڈ۱۹ نے انسانیت کے لیے آنے والے وقت کے لیے تیار ہونے کا موقع دیا ہے، جس سے  فائدہ نہ اٹھایا گیا تو مستقبل وبا ہماری قوم کے لیے تباہ کن سابت ہوگی۔ 

 

انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ، پوری دنیا کو ۳ ہزار طبی ماہرین کی ایک ایسی ٹیم تیار کرنے کی ظرورت ہے، جو مستقبل میں آنے والی وبا کے کے ردعمل سے لڑنے اور بہتر بنانے کے لیے تیار رہے۔  مذید انہوں نے کہا کہ، یہ طبی ٹیم،  عالمی ادارہ عالمی ادارہ صحت کے زیرتحت ہو اور اس کی ذمہ داری ممالک کے انتظامات کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔ بل گیٹس نے کہا کہ " ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ مستقبل کی وباؤں کے خلاف عالمی سطح پر تیاری کے لیے ہر سال ایک ارب ڈالرز اخراجات ہو سکتے ہیں۔

 

کورونا وائرس کے بعد آنے والی وبا  سے موت کی شرح اب کی نسبت بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔  بل گیٹس نے  پیشگوئی کی کہ اگلے 20 برس میں ایک نئی عالمی وبا کا امکان 50 فیصد سے زیادہ ہےاور یہ وبا زیادہ حطرناک ہو گی۔ اور کہا کہ اگر ہم نے جلدی تیاری شروع نہیں کی تو نئی وبا کی آمد کے بعد ہم کچھ نہیں کرسکیں گے۔  اور اگر ایک بھی ملک تیار نہ ہوا تو یہ تمام ممالک کے لیے نقصادہ ہو گا۔

 

بل گیٹس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے طبی ماہرین کی جانب سے چند اقدامات تجویز کیے ہیں  جیسے ویکسینز اور ادویات کی ٹیکنالوجی کو  بہتر بنانا، طبی نظام اور دنیا بھر میں امراض کی مانیٹرنگ بہتر کرنا وغیرہ، ان عمل پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اب تک دنیا کو 14 ٹریلین ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے ہر سال ایک ارب ڈالرز کا خرچہ زیادہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ کووڈ سے شرح اموات کی شرح 0.2 فیصد رہی ورنہ یہ مرض زیادہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا تھا۔

 

مذید پڑھیں: پاکستان میں منکی پوکس کا کوئی کیس نہیں،وزیرصحت نے تمام افواہیں رد کر دیں

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+