عامر لیاقت حسین کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی دعا

amir liaqat death

 

بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں عامر لیاقت کے دوست مدینہ میں ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ 

 

دورانِ دعا انہوں نے کہا کہ "عامر لیاقت حسین کے لیے بہت دعا کی ہے، آج جمعہ کا دن ہے، ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو‘۔ عامر لیاقت کے دوست نے کہا کے، جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بہت اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینے سے بہت لگاؤ تھا'۔ 

 

عامر لیاقت کے لیے دعا کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا ’جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا'۔

 

بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ویڈیو  کے کیپشن میں لکھا کہ ’‏یہ دعا مجھے عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے میرے ایک بھائی اور عامر کےدوست نے ان کی تدفین کے وقت بھیجی۔ 

 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول فرماۓ، آمین‘۔

 

عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو  عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+