میری عمر دیکھیں مجھ پر دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں، یاسمین راشد

Yasmeen Rashid

نیوزٹوڈے الرٹ: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا ہم ایک آزاد قوم ہیں کسی کے غلام نہیں، ملکی سلامتی کے لیے مسلسل جدوجہدکریں گے چاہے اس میں ہماری جان بھی چلی جائے۔ 

 

۲۵مئی کو پولیس نے میری گاڑی کے شیشے توڑے، ایسی پولیس گردی میں نے آج تک نہیں دیکھی، مجھے تو وہ افراد پولیس والے لگ ہی نہیں رہے تھے، میں نے بات کرنا چاہی لیکن انہوں نے ڈنڈے برسا دیے، ایف آئی آر کٹوانے گئی تو ایس ایچ او نے کہا اوپر سے آرڈر ہے ایف آئی آر  درج نہیں کر سکتے۔

 

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  25 مئی کو جوغنڈہ گردی پولیس ہمارے ساتھ اور ہمارے کارکنوں کے ساتھ وہ سب میڈیا والوں نے دیکھی، ہم تین نہتی عورتیں اسلام آباد جا رہی تھیں، مجھے اور میری بیٹی کو گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی گئی، یہ نکمی حکومت ہے، میری عمر دیکھیں مجھ پر دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں، رانا ثنااللّہ کو اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سزا مل جاتی تو ایسی حرکتیں نہ کرتا۔

 

یاسمین راشد کا  کہنا تھا کہ ہمارے 3 ورکرز شہید کر دیے گئے، ہم اپنے ہر کارکن کا حساب لیں گے،انہیں چھوڑیں گے نہیں،  یہ لوگ سمجھتےہے کہ پی ٹی آئی ممی ڈیڈی پارٹی ہے لیکن ہمارے کارکنوں نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہے۔ 

 

مذید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعلان

 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا ہم پاکستان سے محبت کرنے والے غیرت مند لوگ ہیں، ہم محکوم یا کسی کے غلام نہیں ہیں بلکہ پاکستان کی سالمیت کے لیے نکلے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں اور مسلسل جدوجہد کریں گے چاہے اس میں ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+