ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری
- 14, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: (اسلام آباد ) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے اور ایف اے ٹی ایم کی جانب سے دیے گئے اہداف بھی پرے کر لیے ہیں ،تاہم رواں برس پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان کافی حد تک روشن ہو چکا ہے۔
نیوز ٹوڈے: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں آج سے 17جون کے دوران ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کو دیئے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائیٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا،جس میں باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کے لیے کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق جرمنی کے اس اجلاس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا رواں برس اکتوبر میں ایک اور اجلاس ہو گا ، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا سنایا جائے گا۔
ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ ایسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے،ایف اے ٹی ایف کے حکام تسلی بخش جائزہ لینے کے بعد ہی پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا سکیں گے۔
نیوز ٹوڈے کی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت اور بی جے پی کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں رکھنے کے لیے منظم طور پر ایک لابی چلائی جا رہی تھی جس کو کئی حد تک ناکام بنانے میں پاکستان کامیاب رہا ہے ۔
تبصرے