اسلا آباد میں کورونا ایک بار پھر پھیلنےلگا

نیوز ٹوڈے: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایک بار پھر پھیلنے لگا جہاں مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور حالات سنگین ہو تے جا رہے ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے بھی الرٹ جاری کیا گیا کہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس بیماری س بچائو کے لیے ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی یقینی بنائیں۔

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 1236 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی، اطلاعات کے مطابق ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی پہنچ میں ہسپتال جا کر ویکسین لگوانا یا چیک اپ کروانا ممکن نہیں،حکومتی اداروں کی بروقت کارکردگی ہی عوام کو ان مسائل سے نکال سکتی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 11ہزار 934 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 0.79 فی صد ریکارڈ کی گئی، بلاشبہ پاکستان کی عوام کو کورو نا سے فی الوقت کو ئی سنگین مسئلہ لاحق نہیں مگر غیر ذمہ دارانہ رویہ اورلا پرواہی سے گریز کر تے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+