نفیس نعیم اغوا ہو نے کے بارہ گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گئے
- 14, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: کراچی کے علاقے ناظم آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے نجی ٹی وی کے سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم 12 گھنٹے بعد بخیر و عافیت واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ناظم آباد میں اُن کے گھر کے قریب سے عام اور سادہ لباس پہننے والے افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔
نیوز ٹوڈے کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ سینئر اسائنمنٹ نفیس نعیم کے اغوا ہونے کے بعد اُن کے بھائی نے گلبہار تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
نفیس نعیم کے اغوا ہونے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ لباس افراد زبردستی نفیس نعیم کو گاڑی میں بٹھارہے ہیں اور پھر ان کو لے کر فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ نفیس نعیم گذشتہ 10 سال سے ایک نجی ٹی وی چینل آج نیوز سے وابستہ ہیں، صحافتی تنظیموں نے نفیس نعیم کے اغوا کی شدید مذمت کی اور حکومت سے نفیس نعیم کی رہائی کے لیے مطالبات بھی کیے تھے۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اس سے قبل صحافیوں کی حفاظت کے لیے جو بل سینیٹ میں پیش کیا گیا اس کو نفیس نعیم نے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا اور آزادی ِ حق کے لیے آواز اٹھائی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے