بلاول دو روزہ دورے پر ایران روانہ

نیوز ٹوڈے: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے،پاکستان کا وزیر خارجہ بننے کے بعد یہ بلاول بھٹو زرداری کا ایران کا پہلا دورہ ہے ، اس سے قبل وزیر خارجہ نے امریکہ اور جر منی کا دورہ کیا ۔

ایران کے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی ہم منصب اور دیگر حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے،جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر موضوعات پر تبادلہِ خیال کیا جائے گا ،بلاول نے روانگی سے پہلے بیان دیا کہ پاکستان اور ایران کا پرانا تعلق ہے دونوں نے ہمیزہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری سفارتکاروں اور ہم منصب کے علاوہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے،ملاقات میں خطے میں امن وا مان بحال کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں اطراف سے حالیہ مسائل پر اپنا نظریہ رکھا جائے گا اور پھر ان مسائل کے حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زردار ی وزیر خارجہ بننے کے بعد مشرقی اور مغربی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں جہاں پر وہ باہمی مفادات پر بات چیت کریں گے اور پاکستان کی مشکلات کے لیے تجویز حاصل کریں گے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+